کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
Karachi: 2 peoples killed in high-speed car overturns
پولیس کے مطابق سوزوکی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔ گاڑی جب مائی کولاچی پہنچی تو تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔