counter easy hit

کراچی: پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، 24 گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ عائشہ منزل کے قریب ریسٹورنٹ مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Karachi: 2 suspects killed and 24 arrest in police operations and alleged encounter

Karachi: 2 suspects killed and 24 arrest in police operations and alleged encounter

پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گلشن اقبال، خواجہ اجمیر نگری، شادمان، بوٹ بیسن، ٹیپوسلطان، شاہ لطیف اور اتحادٹاؤن سے 24 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقوں کلاکوٹ، سنگولین اورنوالین میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم امین عرف ڈینی اور عدنان ہلاک ہوگئے، جبکہ شہزاد عرف شکر فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم نے کچھ روز قبل دستی بم حملہ کیا تھا، جس سے 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ادھر ایس پی کلفٹن اسد ملہی کے مطابق شاہ رسول کالونی اور نیلم کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں طاہر ولا چورنگی کے قریب 2 ڈاکو ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے، تو ریسٹورنٹ کے مالک نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو سہیل ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے شاہ لطیف، ٹیپو سلطان، شاہراہ نورجہاں اورخواجہ اجمیر نگری سے 7 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ہے۔ اتحاد ٹائون پولیس نے گینگ وار ملزم حنیف کو حراست میں لےلیا۔ اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، بال بیرنگ، بیٹری، ڈیٹونیٹر اور تاریں ملی ہیں۔ سرجانی ٹائون سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website