کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
Karachi, 2 target killers including five suspects arrested from Aurangi
ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر محمود عالم اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے 2010ء کے لسانی فسادات میں متعدد افراد کو قتل کیا تھا۔ دوسری کارروائی میں پاکستان بازار کے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل معراج کو اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پہ محمد حسین اور منصور عالم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔