نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل منور جمال کو قتل کردیا، یہکراچی میں تین روز میں دوسرے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ ہے،مقتول کوثر نیازی کالونی میں واقع اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا ۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کے لیےمقتول پولیس اہلکار کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی غربی سے تفصیلی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔