کراچی ایئرپورٹ حملہ تین دہشت گرد تنظیموں نے کیا، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کی، لشکر جھنگوی اور القاعدہ نے سہولت کاری کی، مارے جانے والے دہشت گردوں کی قبر کشائی، ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے۔
کراچی: ( ہس اردو نیوز) ایئرپورٹ حملے کی گتھیاں سلجھنا شروع ہو گئیں۔ کراچی ایئرپورٹ حملے میں 3 دہشت گرد تنظیموں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے گروپ کا سراغ مل گیا ہے اور ملوث دہشتگردوں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ القاعدہ اور لشکر جھنگوی نے سہولت کاری کی۔
دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والے اہم کردار سعید عرف کالو کے انکشافات کے مطابق، اس نے دہشت گردوں کو ایئرپورٹ پہنچایا۔ گروپ کے 11 دہشت گرد جنوری 2016ء میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد سعید عرف کالو کے مطابق، عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کا تعلق بھی لشکر جھنگوی سے ہے۔