counter easy hit

کراچی: گلشن اقبال میں کوچ سے کچل کر 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسافرکوچ کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

Karachi: 4 people killed due to crushed coach in gulshan-eiqbal

Karachi: 4 people killed due to crushed coach in gulshan-eiqbal

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میںکچل کر 4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،حادثے کی شکار مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بسیں ریس لگاتی ہوئی آرہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حادثہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، پورے کراچی کا یہی حال ہے،ترقیاتی کام ڈھنگ سے نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اختیارات ہیں وہ کہاں ہیں ؟ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کے پاس ہے، وزیرداخلہ سندھ اور وزیرٹرانسپورٹ کو یہاں ہونا چاہیے تھا،جن کے پاس اختیارات ہیں وہ یہاں موجود نہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ہے، ذمہ دار ڈرائیور کو کل کی تاریخ سے پہلے پکڑ لیں گے۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ کے مالک کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جس نے غیرذمےدار افراد کو بس دی، ڈھائی سے تین ماہ کے اندر کراچی کے شہریوں کو اچھی ٹرانسپورٹ ملے گی۔ واضح رہے کہ یہ یونیورسٹی روڈ پر یہ دس روز میں دوسرا بس حادثہ ہے، اس سے قبل پیش آنے والے حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اورایک زخمی ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website