ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ٘محمود آباد سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) شہر قائد میں امن کے دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ بھینس کالونی میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے۔ مارے گئے چاروں دہشت گرد ارشد، نثار، عامر اور زبیر پولیس اہلکاروں، فرقہ وارانہ اور ڈاکٹرز کی کلنگ میں ملوث تھے۔ راؤ انوار کے مطابق ان کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 2 سرکاری ایم جیز، 25 کلو دھماکہ خیز مواد اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوسری جانب محمود آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اکرام الدین عرف مرغی والا کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔