شوگر ملز کی جانب سے سپلائی میں بہتری پر ایک ہفتے میں کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 5 روپے سستی ہوکر 65 روپے فی کلو ہوگئی۔
کراچی جوڑیا بازار ڈیلر کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے سپلائی میں بہتری کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ایک ہفتے کے دوران چینی کی 100کلو بوری 500روپے سستی ہوچکی ہے، جس سے بوری کی قیمت 7 ہزار سے کم ہوکر 6500 روپے ہوگئی ہے ۔ جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 5 روپے سستی ہوکر 65 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔