ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 65 ہو گئی
کراچی (یس اُردو) ایک ماہ کے دوران کراچی میں چینی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 65 روپے فی کلو ہو گئی ۔
ملک میں چینی کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں روز بروز اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ تھوک بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد چینی 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی 65 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔واضع رہے کہ ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کے کم نرخ ہونے کے سبب اب تک تقریباً 2 لاکھ چینی ہی برآمد ہو سکی جبکہ وفاقی کابینہ نے چینی کی برآمدات کا ہدف 5 لاکھ ٹن رکھا تھا ۔عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی ہونے کے باوجود اس کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انتظامیہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے تا کہ عوام کو کچھ ریلف مل سکے ۔