counter easy hit

کراچی : 61فیصد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے

کے الیکٹر ک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا  61فیصد سے زائد علاقہ لوڈ شیڈنگ سےمستثنیٰ ہے اور تمام صنعتی زونز کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ ادارے کے تمام اقدامات میں صارفین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

Karachi: 61% area exception of the load shedding

Karachi: 61% area exception of the load shedding

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہر میں محفوظ اورباکفایت بجلی فراہم کرنے کے عزم کے تحت اپنے نیٹ ورک میں بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے ، اس کا واضح ثبوت ترسیل و تقسیم میں ہونے والے نقصانات کی شرح میں کمی ہے، جو 2009میں تقریباً36فیصد تھی اور 2016میں22فیصدسے بھی کم رہ گئی ہے۔ ادارے نے 2016میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے متعدد نقصان والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی ہے۔جن علاقوں میںدورانیہ کم کیا گیا ان میں لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد، اسحاق آباد اور بانٹوا نگر، گارڈن میں اسماعیلیہ پلاٹینم اور خوجہ جماعت خانہ ، محمود آباد اور گلشن اقبال میں شانتی نگر کا کچھ علاقہ اور فیڈرل بی ایریا بلاک 9، 15، 18اور 19کے کچھ علاقے شامل ہیں۔جبکہ بلوچ پاڑہ، پٹیل پاڑہ اور رنچھوڑ لائن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں ترسیلی نظام بہتربنانے کے علاوہ آ ئی بی سی آن وہیلزکی سہولت اور نئے کنکشنز کے لیے فرنٹ ڈیسکس کے قیام جیسے اقدامات کے ذریعے صارفین کے لئے شفافیت اورسہولتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انفرااسٹرکچرکی مسلسل بہتری سے شہریوں کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔ہماری کم قیمت میٹر فراہم کرنے کی مہم اور کیمپس کے انعقاد کے ذریعے صارفین کو ون اسٹاپ شاپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ ہم سے رجوع کرکے فوری طور پر نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ کم قیمت میٹر بھی حاصل کرسکیں۔ادارے کے تمام اقدامات میں صارفین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے اور ادارہ صارفین کی ضرورتوں اور توقعات کے مطابق نئی ٹیکنالوجی اور جدید ترین خدمات متعارف کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار ترسیل و تقسیم کے نظام کا بہتر بنانے کے لیے ادارہ 2009 سے اب تک 1.2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website