شہر میں ڈینگی وائرس کے مذید 9کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد61ہو گئی ہے۔
ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق29 جنوری سے 4فروری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 5افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ4مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں2، ضلع وسطی میں 5، ضلع شرقی میں 1اور ضلع کورنگی میں بھی 1کیس رپورٹ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 5ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68ہوگئی ہے۔