کراچی میں قدیم اسکول کی عمارت گرانے جانے کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا، علاقہ ایس ایچ او معطل کردیا، مقدمے کا نامز د ایف آئی اے کے انسپکٹر عدنان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے انکوائری شروع کردی ،ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان گرائے گئے اسکول پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد انسپکٹر عدنان نے بیرون ملک جانے کے لئے چھٹیاں منظور کرائی تھیں لیکن ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نےاسکول گرانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دئیے رکھا ہے۔ ادھرسی سی پی او نے پہلے ہی سولجر بازار تھانے کے ایس ایچ کو معطل کردیا ہے۔