کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) گلستان جوہر بلاک 19 ایک فلیٹس دو سیاسی مخالف یونینز میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز نے رہائشی عمارت کے مخصوص کمپاونڈ کا محاصرہ کر لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند کر کے مخصوص بلاک کے تمام فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کےدوران رینجرز نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں