کراچی: میانوالی میں جنگی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کی نماز جناز ہ فیصل بیس کراچی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان سمیت تینوںمسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ میانوالی کے نواحی علاقے کچہ گجرات میں پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہو ا تھا جس میںفلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ہو گئیں جبکہ اسکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہو ئے۔