counter easy hit

کراچی ائیر پورٹ کے تین ملزموں پر فرد جرم عائد

Karachi Airport Attack

Karachi Airport Attack

کراچی (یس ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے تین ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

ائیر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان سرمد صدیقی، ندیم برگر اور آصف ظہیر کو سخت حفاظتی اقدامات میں عدالت پیش کیا گیا، فاضل جج نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزموں نے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مالی اور جسمانی مدد کی اور انہیں اسلحہ فراہم کیا جس کے نتیجے میں تیرہ بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔

ملزموں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ عدالت کے روبرو ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کردی۔