counter easy hit

کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک)) شیدی گوٹھ کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس کارروائی میں 5 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور کافی عرصہ سے شیدی گوٹھ کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے پولیس کی وردیاں اور رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔