کراچی کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندا ن کے 2خواتین سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

Karachi, arrested 3 drug producers including 2 women from Machhar Colony
پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کی خفیہ اطلاع پر گھر پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے درجنوں ہیروئن کے ٹوکن برآمد کئے گئے۔ پولیس نے مذکورہ مکان سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ذاکر، اس کی بیوی رخسانہ اور سالی رابعہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ خواتین ملزمان کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔








