counter easy hit

کراچی: کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد گرفتار

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر، کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد کو گرفتار کرلیا۔

Karachi: Arrested twenty seven people including fake Major, banned organization worker

Karachi: Arrested twenty seven people including fake Major, banned organization worker

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اسکاؤٹ کالونی سے سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر پکڑا گیا، کواری کالونی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ صدر، مومن آباد، پاکستان بازار، پیر آباد اور گلبرگ سے جعلی میجر سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق اسکائوٹ کالونی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ماجد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے 2012ء میں اے ایس آئی اسلم قادری کو فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ 2010ء میں عاطف نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم سے قتل کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے شبہے پر تفتیش جاری ہے۔

ادھر اورنگی ٹائون میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے امیر صفدر شاہ کے قریبی ساتھی عبدالسلام کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم صفدر شاہ کے ہمراہ پولیس اور رینجرز پرحملوں میں ملوث ہے،ملزم نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ ادھر مومن آباد، پاکستان بازار اور پیر آباد سے بھی ڈاکوئوں اور غیرقانوی اسلحے کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گلبرگ سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحے اورچوری کی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا گیا ۔ صدر کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے میجر ذوالفقار کے نام سے تعارف کرایا تاہم تصدیق کرانے پہ پتہ چلاکہ ملزم جھوٹ بول رہاہے۔ ملزم ڈیفنس کا رہائشی ہے جسے باقاعدہ گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website