کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے باوردی مواد برآمد کر لیاجبکہ سولجر بازار پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کے دوران زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
Karachi: Banned Organization’s 3 terrorists arrest, explosives seized
ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق بلدیہ سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سےدو آوان گولے ، ڈیٹونیٹروائراوربال بیرنگ برآمد کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہےکہ دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی مارا گیا جب کہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے