تمام گرفتار افراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، بنک بند ہونے کی وجہ سے تمام افراد کی شخصی ضمانت منظور کی گئی
کراچی (یس اُردو ) کراچی کی عدالت نے سمندر میں نہانے اور ون وہیلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں بوٹ بیسن پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار پچاس سے زائد افراد کو پیش کیا ۔ عدالت نے ان افراد کی پانچ پانچ ہزار کی ضمانت منظور لیکن بنک بند ہونے باعث ان تمام افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ۔ بوٹ بیسن پولیس نے دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے اور ون وہیلنگ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا ۔