کراچی(یس اردو نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سائنس، آرٹس، کامرس ، ہوم اکنامکس، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے انرولمنٹ فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند سائنس ، آرٹس، کامرس ، ہوم اکنامکس، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امیدواراپنے انرولمنٹ فارمز 750 روپے فیس کے ساتھ 26 ستمبر 2016ء سے 25 اکتوبر 2016ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
انھوں نے کالج پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام امیدواروں کے انرولمنٹ فارم اور پے آرڈرز 27 اکتوبراور 28اکتوبر 2016ء تک انٹربورڈ آفس کے انرولمنٹ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔