کراچی (یس ڈیسک) فرانس کے جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف کراچی میں وکلا آج ہڑتال کرینگے۔ ترجمان کراچی بار کے مطابق آج وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے۔
وکلا کی جانب سے قرارداد بھی منظور کی جائیگی کہ حکومت پاکستان فرانسیسی میگزین کیخلاف موثر احتجاج کرے اور اس حساس مسئلے پر سفارتی اثر و رسوخ بھی استعمال کیا جائے۔