counter easy hit

کراچی :دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے برمی گروپ متحرک

Karachi: Burmese groups

Karachi: Burmese groups

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سرگرم گروپ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
کراچی (یس اُردو) کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان سے تربیت یافتہ برمی گروپ متحرک ہو گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے برمی گروپ کے کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون ، مچھر کالونی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں برمی گروپ کے کارندے روپوش ہیں ۔ ذرائع کے مطابق برمی گروپ کے پچاس سے زائد کارندے افغانستان میں کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک سے تربیت یافتہ ہے ۔ ان کی ٹریننگ غیر ملکی دہشت گردوں نے کی ہے ۔ ٹریننگ لینے کے بعد یہ گروپ فہیم برمی کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو گیا ہے ۔ گروپ کے کارندے دہشت گردی کی کارروائی کیلئے مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق برمی گروپ کے کارندے بم بنانے کے ماہر بھی ہیں ۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کیجانب سے برمی گروپ کے کارندوں کی گرفتاری کی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔