کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وے لنک روڈ پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا۔
بس کراچی سے شکار پور جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ بس میں آگ لگنے کے باعث 59 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔گنجائش سے زائد مسافر سوار ہونے کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔
چھت پر سوار لوگوں نے کود کر جان بچائی۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے سے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کی اکثریت زندہ جل گئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔