counter easy hit

کراچی: کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فور کے چورنگی کے قریب کارپر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد جماعت اسلامی کے کارکن ہیں۔

جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت عرشی کے نام سے ہو ئی ہے جبکہ زخمی ہو نے والے شخص کا نام مطیع الرحمٰن بتا یا جاتا ہے جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ادھربلدیہ میں مبینہ مقابلے میں 2 دہشتگر دہلاک ہوگئے جبکہ لیاری سے غیرملکی سمیت 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا۔