counter easy hit

کراچی سستا ترین شہر، دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) غیرملکی جریدے نے کراچی کو سستا ترین شہر قرار دے دیا ہے۔ سنگاپور کو اس سال بھی مہنگا ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ پچاس روپے میں بھوک مٹائے۔ اسی روپے میں اچھا لباس میسر آئے اور تین سو روپے میں سارے دن کے لیے مزدور مل جائے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے اکنامسٹ ایک رپورٹ میں کراچی کو سستا ترین شہر قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی جریدے نے دنیا بھر سے 133 شہروں کا انتخاب کیا۔ اس بار غریب پرور شہر کراچی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چھیالیس پوائنٹس کے ساتھ سستا ترین شہر قرار پایا۔ دوسرے نمبر پر تہران اور تیسرے نمبر پر ممبئی سستا شہر رہا۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دلی اس انڈیکس میں چوتھے نمبر پر ہے۔

مہنگے شہروں میں اس سال بھی سنگاپور کا پہلا نمبر آیا۔ غیرملکی جریدے نے اپنے سروے میں روزمرہ کی اشیا، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتوں، گھریلو ملازمین، نجی اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے۔