کراچی : کراچی کے سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مریضوں اور ہسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے سرجیکل وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔