کراچی : سابق ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے درمیان تنازعات منظر عام پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اور سابق ایڈیشنل آئی جی میں اختلافات منظر عام پر آگئے، سابق ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے آئی جی کے خلاف سوشل میڈیا پر دل بھر کے بھڑاس نکالی۔
غلام قادر تھیبو نے کہا کہ چودہ ماہ دن رات کام کیا اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی تک داؤ پر لگادی، بدعنوان اور نااہل افسر نے سیاسی آشیرباد پر او ایس ڈی بنوادیا، انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں کراچی میں جرائم کی سطح میں تاریخی کمی ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایپکس کمیٹی کو بالائے طاق رکھ کر ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے موجودہ آئی جی سندھ کے بارے میں انکشاف کیا کہ دیگراعلی افسران بھی ان سے سخت نالاں ہیں اور اس بات پر بات ختم کردی کیسا ملک اور کیسے لوگ، سابق آئی جی اپنا سوشل میڈیا کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر لگادیا۔