کراچی (نیوز ڈیسک) رات کے اندھیرے میں سندھ اسمبلی پر دھاوا، عمارت کے کئی پلرز اور گیٹ مسمار کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کے ایم سی کی جانب سے کراچی شہر میں ناجائز تجاویزات کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب کے ایم سیکی جانب سے سب سے بڑی کاروائی کی گئی ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے پیر کی شب کو سندھ اسمبلی کی عمارت پر دھاوا بولا گیا ہے۔ کے ایم سی کا عملہ بھاری مشینری لے کر سندھ اسمبلی کی عمارت پہنچ گیا۔ اس دوران کے ایم سی کے عملے کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے سندھ اسمبلی عمارت کے 5 پلرز کا مسمار کر دیا، جبکہ ایک گیٹ بھی اکھاڑ دیا گیا۔ کے ایم سی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسمار کیے گئے پلرز اور گیٹ غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔ کے ایم سی عملے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا، کل دوبارہ سندھ اسمبلی کی غیر قانونی حصوں پر مسمار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کل سندھ اسمبلی کے مزید تین پلرز کو مسمار کیا جائے گا