گورنر سندھ محمد زبیر سےکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ہے،جس میں کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کراچی کی اصل شناخت بحال کرنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
Karachi Corps Commander meeting with the governor Sindh
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں،کراچی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کےلئے آئیڈیل شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی اصل شناخت بحال کرنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔