سندھ پولیس نے یوم علی پر صوبے بھر میں موبائل سروس بند رکھنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی۔
کراچی: یوم حضرت علیؑ پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سندھ پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ سندھ پولیس نے اپنے خط میں حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ یوم حضرت علیؑ کے موقع پر تخریب کاری اور دہشتگرد حملوں سے متعلق اہم اور مصدقہ اطلاعات مل چکی ہیں، اس لیے موبائل فون سروسز اور ڈبل سواری پر ایک روز کے لیے پابندی عائد کر دی جائے۔ سیلولر سروسز کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میر پور خاص سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں ہو گا۔