کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا ۔
ترجمان رینجرزکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ملک تصدق اور کالعدم جماعت الاحرار کا امیر بھی شامل تھا۔
رینجرز کے مطابق گزشتہ رات رینجرز مقابلے میں ہلاک 3دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ شیراز احمد کا تعلق کالعدم داعش اورلشکر جھنگوی سے تھا، شیراز احمد آئی ای ڈیزبنانےاوربارودی سرنگیں لگانےکاماہرتھا۔
ترجمان کے مطابق دہشتگرد شیراز عرف سجاد ،نوشاد خان کا قریبی ساتھی تھا۔شیراز عرف سجاد کاتعلق کالعدم جماعت الاحراراورلشکرجھنگوی سےتھا۔
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عزیزاللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، عزیزاللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےامیر بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا،ہلاک دہشتگرد فوجی قافلوں پر حملوں اورتشدد کرکے مارنے میں ملوث تھا۔