کراچی(ایس ایم حسنین) کراچی سے تعلق رکھنے والے آئل پینٹر اور مجسمہ ساز شجاعت علی خان نے جناب راحیل شریف کے شاندار مجسمے کی رونمائی کر کے ان کو خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر انہوں نے یس اردو نیوز کو بتایا کہ جناب راحیل شریف عظیم ترین جرنلز میں سے ہیں اور ان کی پسندیدہ ترین شخصیات میں سے ہیں۔ انھیں فخر ہے کہ انہوں نے جناب راحیل شریف صاحب کی شخصیت کو اپنے ہاتھوں سے محفوظ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راحیل شریف وہ مرد آہن ہیں جنہوں نے
کراچی کی فضائوں کو دوبارہ امن و امان کے دن دیکھنا نصیب کئے جس کیلئے کراچی کے عوام ان کے ہمیشہ مشکور رہیں گے ۔ ضرب عضب جو کہ انتہائی نامساعد حالات میں جاری رہا اور اس نے ملککے طول و عرض میں امن وامان قائم کرنے میں مد فراہم کی ۔ جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان دے کر پاکستان کے عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا تحفہ دیا ہے جو انہیں رہتی دنیا تک بے مثال ہیرو کے طور پر پاقی رکھے گا۔ اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے مجسمے تخلیق کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی جناب عبدالستار ایدھی سمیت بہت سی شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہیں اور وہ آئندہ بھی اس کام جو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں