ملزم کے گھر سے 20 یو ایس بیز بھی ملیں، ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کا عمل جاری، فرانزک بھی کیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران فرار ملزم عبدالکریم کے گھر سے 12 سے زائد لیپ ٹاپ، 20 یو ایس بیز ملیں، چند مائکرو یو ایس بی کو تعویز میں سلائی کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گلزارہجری میں کارروائی، ملزم عبدالکریم کے گھر سے کیا کیا ملا؟ ذرائع کے مطابق مفرور ملزم کے کمرے سے 12 سے زائد لیپ ٹاپ ٹیبلیٹ اور 20 سے زائد یو ایس بیز ملی ہیں، ملزم نے چند مائکرو یو ایس بیز کو تعویز میں سلائی کر کے بھی چھپایا تھا۔ تمام کمپیوٹرز کو ڈی کوڈ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں یو ایس بیز سے کافی اہم ڈیٹا حاصل ہو اہے، ملنے والے تمام الیکٹرونک سامان کی فرانزک بھی کرائی جارہی ہے جس سے اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جس میں ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔