کراچی (یس ڈیسک) سی سی ٹی وی فوٹیج کی واضح نشاندہی کے باوجود پولیس بھتہ خوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔ فوٹیج کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کی ہے جہاں تین بھتہ خور فیکٹری میں داخل ہوئے اور سپروائزر سلیم الدین سے بھتہ طلب کیا۔
سترہ منٹ کی بحث کے بعد ایک ملزم نے فائرنگ کر دی۔ یکے بعد دیگرے ماری گئی تین گولیوں کے نتیجے میں سلیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھتہ خور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن پولیس ابھی تک ان کا سراغ نہیں لگا سکی۔