counter easy hit

رونگٹے کھڑے کر دینے والا حیران کن واقعہ : کراچی میں ڈاکو لوٹ مار کے لیے ایک گھر میں داخل ہوئے اور ایک کمرے میں پہنچے تو وہاں الگ تھلگ بیٹھی باپردہ خاتون نے ایسا جملہ کہہ ڈالا ، کہ سب کچھ چھوڑ کر کانوں کو ہاتھ لگاتے بھاگ کھڑے ہوئے

کراچی(ویب ڈیسک) یہ دُنیا ابھی رحم اور احساس سے خالی نہیں ہوئی۔ بڑے بڑے مجرمانہ ذہنیت کے حامل لوگوں میں بھی خدا خوفی اور انسانیت کی رمق پائی جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال کراچی کے علاقے کورنگی 5میں دیکھنے میں آئی جہاں ڈاکو آئے توایک گھر میں رقم اور قیمتی سامان لُوٹنے کو تھے، مگر عین وقت پر

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

اللہ تعالیٰ نے اُن کے دِل میں ایسا رحم ڈالا کہ وہ سب لُوٹی ہوئی مال و دولت چھوڑ چھاڑ کر وہاں سے چلتے بنے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جاتے ہوئے اہلِ خانہ کو دُعائیں دے کر رخصت ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چار ڈاکو دِن دیہاڑے ایک گھر میں ڈکیتی کی غرض سے گھُس گئے جہاں اس وقت صرف تین عورتیں موجود تھیں۔ ڈاکوؤں نے ان خواتین کو یرغمال بنا کر لُوٹ مار شروع کر دی۔ایک کمرے سے قیمتی سامان اور نقدی لُوٹ کر جب یہ ڈاکو گھر میں واقع ایک اور کمرے میں گئے تو وہاں پر موجود ایک خاتون نے اُنہیں دیکھتے ساتھ ہی اپنا چہرہ چادر سے ڈھک لیا اور اُن سے درد بھرے لہجے میں کہنے لگی کہ وہ جو سامان لُوٹ کر لے جانا چاہیں، لے جائیں مگر اس کے سامنے نہ آئیں، کیونکہ وہ ان دِنوں عِدت سے ہے، ابھی دو ہفتے قبل ہی اُس کے خاوند کی وفات ہوئی ہے۔بس اتنا سُننا تھا کہ ان ڈاکوؤں کے دِل کی کیفیت یکایک بدل گئی اوروہ لُوٹا ہوا تمام سامان وہیں چھوڑ کر فوری طور پر چلے گئے۔ یہی نہیں بلکہ جاتے جاتے گھر والوں سے کہہ گئے کہ وہ ان کے حق میں بھی دُعا کریں۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں گھر والے دکھا رہے ہیں کہ کیسے ڈاکوؤں نے الماریوں سے کھینچ کھینچ کر سامان نکالا مگر جاتے وقت تمام نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء ڈائننگ ٹیبل پر رکھ گئے۔ گھر والوں نے رحم دِل ڈاکوؤں کے جانے کے بعد تمام اہلِ محلہ کو اکٹھا کر کے ساری کہانی سُنائی تو وہ بھی حیران رہ گئی۔

Karachi, extreme, incident, during, robbery, robbers, left, the, looted, money, and, run away

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website