کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نرسری کے قریب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 28 جعلی پاسپورٹ اور گریجویشن اور ماسٹرز کی جعلی ڈگریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان پاسپورٹ بنا کر کوئٹہ کے ایک شہری کو دیتے تھے اور ملزمان جعلی ڈگریاں بنانے کے ساڑھے 6 ہزار پاؤنڈ لیتے تھے۔