کراچی میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، بیٹے کو معاف کرنے والے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) مومن آباد میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل پر پولیس نے بھائی کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم، بیٹی سمیرا کے قتل پر والد نے اپنے بیٹے کو معاف کر دیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اختر فاروق کا کہنا ہے کہ بیٹے کو معاف کرنے والے والد عنایت کو گرفتار کر لیا گیا ہے، والد نے بیٹی کو قتل کرنے کے لئے اپنے بیٹے کو اشتعال دلایا۔ ایس ایس پی کے مطابق مومن آباد میں درج مقدمے میں انسداد ہشتگردی کی دفعات کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، والد عنایت کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔