شام کے شہر حلب کے دردناک مناظر پر مبنی فن پاروں کی کراچی میں نمائش کی گئی جس میں پینٹ، پرنٹ اور ہاتھ کی کڑھائی کی اچھوتی پیش کش کی گئی۔
کینوس پر انک جیٹ پرنٹ اور اکریلک پینٹ سے تیارکردہ اس آرٹ ورک میں خاص کرپھول اور ہاتھ کی کڑھائی کی خوبصورتی کو مصورہ فاطمہ منیر اس بے بسی کا اظہار قرار دیتی ہیں جو شام کے شہر حلب کے دردناک مناظر کو دیکھنے پر محسوس ہوتی ہے۔ انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر تعلیم یافتہ آرٹسٹ کا ماننا ہے کہ حلب کے متاثرین کے نام اس آرٹ ورک میں کڑھائی کا کثرت سے استعمال ان کے لئے ایک تھیروپیٹک ٹیکنیک کا کام دیتا ہے۔
ایلباٹروس کے عنوان سے آرٹ کی یہ اچھوتی پیشکش کینوس گیلری کی جانب سے 20 اپریل تک جاری رہے گی۔