
Karachi: Fire breaks out at warehouse
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، جس کے باعث سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق قصبہ کالونی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم سارا سامان جل خاکستر ہوگیا ہے۔
آگ کے باعث گودام کے ساتھ ہی مرمت کے لئے کھڑا ہوا واٹر ٹینکر بھی جل گیا ہے۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔








