کراچی کے علاقے سائٹ لیبر اسکوائر میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
Karachi: Fire breaks out in a plastic factory in Labor Square
پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا جارہا ہے جبکہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری سے دھماکوں کی آوایں بھی سنی گئی ہیں۔