کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
Karachi: Firing case on police mobile was registered
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم کورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ سے عوامی کالونی تھانے کے 3 اہلکار قمر الدین، افضل اور بابر شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ زاہد عالم بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔