سندھ حکومت کی جانب سے چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا حامل بنانے کیلئے معروف آرکیٹیکٹس ڈٰیزائنرز کا انتخاب کر لیا ہے
کراچی: کراچی چڑیا گھرکی قسمت بدلنے کو ہے ، سندھ حکومت نے مچھلی گھر اور بطخوں کے تالاب کی تعمیر کا کام شروع کردیا ۔کراچی والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب انہیں چڑیا گھر میں خالی پنجرے دیکھنے کو نہیں ملیں گے کیونکہ سندھ حکومت نے چڑیا گھر کی حالت سدھارنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ۔سندھ حکومت نے تاریخی چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے معروف آرکیٹیکٹس ، ڈیزائنرز کو منتخب کیا ہے جو ایسے پنجرے تعمیر کریں گے جہاں جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کیا جا سکے جبکہ مچھلی گھر اور بطخوں کے تالاب کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
چڑیا گھر کے لئے دریائی گھوڑا ، گینڈا اور زرافہ سمیت دیگر جانور خریدے جا رہے ہیں جبکہ چڑیا گھر میں ہی افزائش نسل کے لئے جانوروں کے جوڑے بھی مکمل کئے جائیں گے ۔