کراچی : وزیراعظم محمد نواز شریف کا کراچی میں وفاق ہائے صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم کراچی میں آئے روز ہڑتالیں شروع ہو جاتی ہیں جو نہیں ہونی چاہیں۔ کراچی میں ہڑتالیں کم ہونگی تو ملک ترقی کرے گا۔
کراچی میں سیکیورٹی کے معاملات سے غافل نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے ازراہ مذاق کہا کہ ” کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتالیں شروع ہو جاتی ہیؤں۔ ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب حکومت میں آئے تو بڑے چییلنجز تھے جو اب بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بجلی کی قلت ختم کرنا ہی نہیں بلکہ اسے سستا کرنا بھی ہے۔
تھر میں 330 میگاواٹ کے دو منصوبے لگ رہے ہیں۔ بجلی بنانے کیلئے اب تھر کا کوئلہ دستیاب ہوگا۔ تھر کے منصوبوں کے بعد بجلی سستی ہوگی۔ 2017ء تک ملک بھر سے بجلی کی قلت کو ختم کر دیں گے۔ اس سے قبل حب میں آئل ریفائنری کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا۔ دہشتگرد کسی نرمی کے حق دار اور مستحق نہیں ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ عدالتیں دہشتگردوں کو جلد سزا دیں گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر کو فری پورٹ بنا کر سنٹرل ایشیاء سے جوڑیں گے۔