کراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے پھلوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ٹرک سے پینتالیس من منشیات برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی۔ کارروائی میں کوئٹہ سے کراچی آنے والے ٹرک کی تلاشی لی گئی تو سیب کی بوریوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپوں کی منشیات کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جا رہی تھیں، گرفتار ملزمان کو کراچی سبزی منڈی میں منشیات پہنچانے کا ٹاسک ملا تھا۔گرفتار ملزمان امجد اللہ اور حیات اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہیں کراچی میں عبد الصمد نامی دہشت گرد کو منشیات کی کھیپ پہنچانی تھی جس کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔