counter easy hit

کراچی: رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں

کیلے 140 ، سیب 300 ، تربوز 70 ، گرما 100 ، آم ، خوبانی 200 اور آلوچہ 400 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے

Karachi: fruit prices were doubled on coming ramadan

Karachi: fruit prices were doubled on coming ramadan

کراچی: سخت گرمی کے ستائے کراچی کے عوام کا منافع خوروں نے خون چوسنا شروع کردیا ، رمضان میں پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں ، ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ منافع خور سرگرم ہوگئے۔ پھل ، سبزیاں اور دیگراشیاء خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔ ماہ رمضان کی آمد سے قبل فی درجن 60 روپے والے کیلے 140روپے درجن کر دئیے گئے ۔ 150 روپے کلو بکنے والے سیب اب 300 روپے کلو ہوچکے ہیں ۔ فی کلو تربوز 40 روپے سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگیا ، گرما 60 روپے کلو سے بڑھ کر 100 روپے کلو کو جا پہنچا ہے ، آم اور خوبانی 200 روپے اور آلوچہ 400 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ۔ مہنگائی کے سونامی نے جہاں غریب عوام کے لیے افطاری کا اہتمام کرنا ناممکن کر دیا ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کے کھوکھلے دعوے کرتی نظر آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website