کراچی (یس ڈیسک) آرٹ کا کتب خانہ سج گیا، کراچی کی گیلری میں الفاظ کے گرد گھومتے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ مختلف کتابوں سے حروف کو کاٹنے کے بعد خوش خط اور خوبصورت انداز میں جوڑکر یہ الفاظ بڑی نفاست سے وصلی پر منتقل کئے گئے ہیں۔
اپنے اس ٹیکسٹ بیسڈ کام کو بلوچستان کے علاقے سبی کے ایک گاوں سے ابھرنے والے باصلاحیت فنکار غلام محمد نے مجموعی طور پر کتب خانے کا عنوان دیا ہے۔ الفاظ کے منفرد اور انتہائی باریک کولاژ پر مبنی نئے آرٹسٹ غلام محمد کا یہ سولو شو صنعت گیلری کی جانب سے 28 جنوری تک جاری رہے گا۔