کراچی پولیس کے گینگ وار کے ملزوں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈاکس تھانے کے اہلکار اور پولیس کے بیٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوسری جانب آئی جی سندھ نے پھر دعویٰ کر دیا، ” کہتے ہیں کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے “۔
کراچی: (یس اُردو) جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پولیس کا گٹھ جوڑ کوئی نئی بات نہیں، اب تو کراچی پولیس کے لیاری گینگ وار کے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ بھی تعلقات کا انکشاف ہو گیا ہے۔ ڈاکس تھانے میں گرفتار گینگ وار کے ملزم وحید نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں پولیس گینگ وار کی حصہ دار ہے اور ڈاکس تھانے کے افسر طالب اور بیٹر عمران پیسوں کی وصولی کرتے ہیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا لیکن آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے منطق ہی نرالے ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ جمالی صاحب کیا پولیس جرائم میں ملوث ہے تو غلام حیدر جمالی نے جواب گول کر دیا۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ اب تو انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اہلکار گینگ وار کی سرپرستی کر رہے ہیں تو اطمینان سے بولے کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا جلد خاتمہ کریں گے۔دوسری جانب رینجرز کے ہاتھوں گرفتار اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جو کیا اس سے اعلیٰ پولیس افسران بخوبی آگاہ تھے۔