کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں لڑکی کے بھائی نے نوجوان کو زندہ جلادیا۔
Karachi: girl’s brother burned alive to young in Korangi
پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی فیاض نے ساتھی ناصر لمبا کےساتھ ملکرآگ لگائی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک ہفتے قبل دو ملزمان نے نوجوان شفیع کو آگ لگادی تھی، شفیع کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق شفیع نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں فیاض اور ناصر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ مقتول شفیع کا موقف تھا کہ وہ فیاض کی بہن کو پسند کرتا تھا جس کی سزا میں اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔