کراچی کے علاقے لانڈھی کوہی گوٹھ میں گینگ وار ملزم نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے گھر پردستی بم سے حملہ کردیا،حملے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔
Karachi: Grenade attack on the girl home for refused to accept relationships
پہلے رشتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی اور اللہ بچایونامی شخص کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا گیا،جس میں دو بہنیں ثمرین بلوچ اور صنم بلوچ شدید زخمی ہوگئیں۔اہلخانہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ساجد نشہ کا عادی اور اسکا تعلق گینگ وار سے ہے، اسی لئے رشتے سے انکار کیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی خواتین کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں بہنوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہناہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزم کی نشاندہی کرلی گئی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔